بجلی کی قیمتوں

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، نیپرا سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرکل سماعت کرے گی۔

اضافے کی صورت میں صارفین پر30 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمتوں اضافہ کی درخواست دسمبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی کی پیداوارلاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی۔، 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔

ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی، 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں ڈیزل سے بجلی پیدا ہوئی۔ کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگٹ 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ میں ہوئی۔ ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں