مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ انکے خلاف ہو چکے ہیں۔ ہمارے ساتھ حکومتی لوگ رابطے میں ہیں مناسب وقت پرسامنے لائیں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے پاس کچھ نہیں تویہ وزراتیں کیوں بانٹتے پھر رہے ہیں۔ یہ ایک ایک حلقے میں 2 ،2 ارب روپے کے فنڈز جاری کر رہے ہیں۔قومی اسمبلی میں 7 اور پنجاب میں 14 ووٹ کم ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے لانگ مارچ کا آپشن بھی ہے احتجاج بھی کریں گے۔ عدم اعتماد بھی ہوگا، ہمیں امید ہے کہ عوام کی دعاؤں سے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ نیب کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کا ایک ہی موٹو ہے، مخالفین سےانتقام لینا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور میرے خلاف کیسز بنانے میں خود شریک رہے لیکن ساڑھے تین سال سے یہ ان کیسز میں کچھ ثابت نہ کرسکے۔