سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق نے بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ انتہائی غیر ذمہ دار مُلک ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔
اُنہوں نے پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بروقت مانیٹرنگ پر مبارک باددیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاک افواج وطن عزیز کی حفاظت و دفاع کیلئے انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔