قومی ائیر لائن پی آئی اے نے طبی پیچیدگیوں کا جواز بنا کر اپنے عملے کے دورانِ پروازروزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے مذکورہ پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تصدیق کی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کوئی ممبر روزہ رکھنا ضروری سمجھے گا تو اس کو رخصت پر جانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں تمام ائیرلائن کے عملے پر رمضان کے روزے رکھنے پر پابندی ہے اور صرف دو ائیر لائن پی آئی اے اور ایمریٹس ائیر لائن پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔
گزشتہ روز پی آئی اے کے جنرل منیجر فلائٹ سروسز عامر بشیر نے نوٹیفکیشن نمبر جاری کیا تھا۔