چوہدری سرور

چوہدری سرور کو وزیراعلیٰ پنجاب پر الزامات زیب نہیں دیتے: فیاض الحسن

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق گورنر چوہدری سرور کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر الزامات زیب نہیں دیتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی طرف سے حکومت کے خلاف الزامات کا پلندہ چھوڑا جوکہ انکو بالکل زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی پارٹی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا مجھے بھی برطرف کیا گیا تھا۔

سابق گورنر کو میرا مشورہ تھا کہ خاموش رہتے اور تھوڑے عرصے بعد کوئی اور عہدہ لے لیتے۔ انہوں نے کہا کہ سابق گورنر باہر جاکر پارٹی کے خلاف باتیں کرتے تھے۔ یہ ایم پی ایز کو فون کر کے علیم گروپ میں شامل ہونے کا کہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں چوہدری سرور کی عقل پر ہوں کہ کونسا آئین گورنر اپنی مرضی سے اسمبلی توڑسکتا ہے۔

ان کو پیغام دیتا ہوں کہ آئندہ میڈیا کے سامنے نہ آئیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سرور فائونڈیشن میں اربوں کھربوں روپے گئے۔ علیم خان جن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ساری دنیا جانتی ہے۔ 11 جنوری کو علیم خان کو پہلا نوٹس آیا جب تحریک انصاف کی حکومت نہیں تھی۔

فیاض الحسن نے کہا کہ علیم خان نے آل شریف کوکہا تھا کہ میں ان کو گھسیٹوں گا۔ علیم خان سے گزارش کروں کہ شیشہ کے محل میں لوگوں پر پتھر نہیں مارتے۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان کے نیب میں کیس واضح ہے لیکن کسی وجہ سے حرکت نہیں کررہے ہیں۔ عمران خان نے ان کو عزت دی۔ علیم خان نے کروڑوں روپے لگائیں ہیں تو کھربوں روپے کمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں