عثمان بزدار

عثمان بزدار کو عمران خان خود نکالنا چاہتا تھا: مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو عمران خان خود نکالنا چاہتا تھا۔

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں وزیراعلیٰ نہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پنجاب کے سپیکر وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں ہیں جبکہ پنجاب کے ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہے۔ امید ہے عدالت آئین کے مطابق تاریخی فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کا خیال تھا 63 اے کے تحت منحرف اراکین کو ووٹنگ سے روکنے کا فیصلہ آئے گا۔ ماضی میں جنہیں غدار کہا گیا تاریخ انہیں آج بھی یاد رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرح بی بی پر بہت الزامات لگا دیتا اگر میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہوتا۔

عدالت فرح پر لگے الزامات پر سوموٹو ایکشن لے کر تحقیقات کرائے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جب تک پارٹی چاہیے بطور ایڈمنسٹریٹر عہدے پر برقرار رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں