پنجاب اسمبلی کا معاملہ

پنجاب اسمبلی کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں لے کر جائیں: چیف جسٹس

چیف جسٹس عمر عطا بندیال پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے۔ بہتر یہی ہے کہ پنجاب اسمبلی کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں لے کر جائیں۔

جمعرات کواسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب روسٹرم پر آگئے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم ان پروسیڈنگ میں پنجاب اسمبلی کو ٹچ نہیں کر رہے۔ وکیل ن لیگ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کل ٹی وی پر یہ بھی دکھایا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے باہر خاردار تاریں لگائی گئیں۔

14 کروڑ کے صوبے کے منتخب ارکان اسمبلی کا معاملہ ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ رات کو نجی ہوٹل میں تمام ایم پی ایز نے حمزہ شہباز کو وزیراعلی بنا دیا۔ سابق گورنر آج حمزہ شہباز سے باغ جناح میں حلف لیں گے۔ حمزہ شہباز نے بیوروکریٹس کی میٹنگ بھی آج بلا لی ہے اور آئین ان لوگوں کے لیے انتہائی معمولی سی بات ہے۔

وکیل مسلم لیگ ن نے کہا کہ ارکان صوبائی اسمبلی عوام کے نمائندے ہیں اور عوامی نمائندوں کو اسمبلی جانے سے روکیں گے تو وہ کیا کریں؟جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے دروازے سیل کر دئیے گئے تھے۔

کیا اسمبلی کو اس طرح سیل کیا جا سکتا ہے؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ قومی اسمبلی کے کیس سے توجہ نہیں ہٹانا چاہتے۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو روسٹرم سے ہٹا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں