آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کراچی میں چین کے قونصل خانے پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں پولیس اور رینجرز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے اس آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حملہ ناکام بنا کر پرفیشنل ازم کی مثال قائم کی،انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے سیاسی قیادت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی پشت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کی بنیاد انتہائی مضبوط اور مستحکم ہے اس لئے دشمن اس پر وار کرنے کی کوششیں کرتے ہیں جنہیں ماضی میںبھی منہ کی کھانی پڑی ہے اور وہ آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments