مظفرآباد:اے جی آفس اورمحکمہ آڈٹ زبوں حالی کاشکار
اے جی آفس اور محکمہ آڈٹ زبوں حالی کاشکار۔ شاندار کارکردگی کے باوجود دونوں دفاتر میں بلڈنگ اور عملہ کی کمی کے باعث ملازمین وآفیسران کو شدید مشکلات کاسامنا۔
اس وقت اے جی آفس اور آڈٹ میں بلڈنگ اور عملہ پورانہیں جس کی وجہ سے جملہ امورمتاثر ہورہے ہیں۔ اے جی آفس وآڈٹ کو 1947کے بعد وہ آئینی حیثیت نہیں دی گئی جو بنیادی طور پر آئین اور قانون دیتا ہے۔
اے جی آفس اور ڈی جی آڈٹ کسی ایگزیکٹو کے ماتحت نہیں ہوتا مگر یہاں ریاست میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون لاگو ہے جسے درست کرنے کے لئے موثر قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شاہد قیوم راجہ مظفرآباد میں ڈیلی کشمیر لنک ڈاٹ کام کے نامہ نگار ہیں۔