آزادکشمیر اسمبلی کا اجلاس 03دسمبر مظفرآباد میں طلب
سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے عبوری آئین 1974ء کے آرٹیکل 27ذیلی آرٹیکل(4)کے تحت قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 03دسمبر2021ء بروز جُمعتہ المبارک بوقت9:30بجے دن بمقام بلاک نمبر12 سول سیکرٹریٹ مظفرآباد طلب کر لیا ۔
اس ضمن میں اسمبلی سیکرٹریٹ سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اجلاس کی صدارت کریں گے۔