صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم اورقتل عام کودنیا بھرمیں ملکراجاگرکریں گے۔
بیرسٹرے سلطان سممبر قانون ساز اسمبلی و پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل راٹھور اور ممبر قانون ساز اسمبلی و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری قاسم مجید کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔
اس موقع پر ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال خاص کر کشمیر ایشو کو عالمی سطح پر جارحانہ انداز میں اجاگر کرنے کے بارے میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ممبرقانون ساز اسمبلی و پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل راٹھور اور ممبر قانون ساز اسمبلی و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری قاسم مجید نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیر ایشو کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا ۔
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حالیہ امریکہ ، برطانیہ اور یورپ کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مستقبل میں بھی اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا کردار الگ الگ ہوتا ہے تاہم ہم سب کشمیر ایشو پر ایک ہیں ۔
آزاد کشمیر بنیادی طور پرتحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اس لیے کشمیر ایشو پر ہم سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ہم مل کر اب جارحانہ انداز میں عالمی سطح پر کشمیر ایشو کو اجاگر کریں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور انصاف پر یقین رکھتی ہے اس لیے اپوزیشن کو یقین دلاتا ہوں کہ ترقیاتی کاموں میں آپ کا خیال رکھا جائے گا جو اپوزیشن کا حق ہو گا وہ اپوزیشن کو ملے گا۔