آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق اب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنی چائیے۔
ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چمن کوٹ میں انجمن تاجران کی حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاسی کارکنون کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے بلدیاتی انتخابات کا کردار بنیادی ہوتا ہے لیکن کچھ وجوہات کی بنیاد پر طریل عرصے سے بلدیاتی انتخابات منعقد نہ ہو سکے۔
اب عدالت کا آنے والا فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معثیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے۔ اس وقت معثیت کی صورت حال حوصلہ افزا نہیں،افراط ذر نے ملکی معثیت کو نقصان سے دو چار کیا ہے۔ مہنگائی سے عام آدمی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ حکومتیں اس قسم کے بحرانوں کا تنہا مقابلہ نہیں کر سکتیں ۔
اس کیلئے معاشرے کو اجتماعی طور پر اپناکردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ تاجر برادری بھی عوامی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ اگر عزم صمیم اور مضبوط ارادے ہوں تو بڑی سے بڑی مشکل پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ موجودہ معاشی بحران سے بھی اتحاد و اتفاق و دور اندیشی سے نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کامیاب ہونے والے تاجر نمائندو ں کو مبارک باد دی اور انہیں اپنی کمیونٹی کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کی تاکید بھی کی اس سے قبل قائد مسلم کانفرنس جب تقریب میں پہنچے تو وہاں موجود تاجروں نے انکا شاندار استقبال کیا۔