پاکستان

افغانستان میں امن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے: سردار عتیق

مظفرآبادآل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس خطہ میں امن و استحکام کیلئے تاریخی کردار ادا کر رہا ہے۔

افغانستان میں انسانی ظلم کو روکنے کیلئے دنیا کو پاکستان کا سا تھ دینا چاہیے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں خطہ کسی نئی مصیبت کا شکار ہو سکتا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں افغانستان میں درپیش مسائل کے حوالے سے کل جماعتی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان عوام نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے اور جنگ سے افغانستان کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک پاکستان ہے اس لئے افغانستان میں امن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے دنیا کو افغانستان کو انسانی زاویے سے دیکھنا چاپیے۔

انہوںنے کہا ہندوستان افغانستان میں بیٹھ کر دہشت گردی کی سر پرستی کا جو کھیل رہا تھا طالبان نے بر سر اقتدار آکر اسے ختم کیا ہے اب ہندوستان چور دروازے تلاش کر رہا ہے دینا کو ہندوستان کی سازشوں پر نظر رکھنا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں