وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے دورہ میرپور کے دوران گزشتہ روز جاتلاں روڈ پر موٹر سائیکل اور ڈیمپر کے ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین نوجوانوں سرمد جاویدولد میجر جاویدشہید ،مصطفی شفیق اور دانیال شفیق ولد شفیق الرحمن کی وفات پر اچانک ان کے گھر چھابڑیاں پہنچ گئے۔
ایک ہی فیملی کے تین نوجوانوں کی شہادت پر متاثرہ خاندان کے لواحقین سے دلی ہمدردی ،اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر کمشنر چوہدری محمد رقیب خان ،ڈی آئی جی خالدمحمود چوہان ، ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری عمران خالد، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم خان ،ایس ایس پی کامران علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ساجد اسلم،اسٹیٹ آفیسر تعلیمی بورڈ ایم ڈی طاہر جرال کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے سابق کلکٹر امور منگلا ڈیم محمد رفیق مغل مرحوم کے بیٹے شفیق رفیق مغل ،عتیق رفیق مغل ،یونس مغل کے دوبیٹوںاور میجر جاوید شہید کے بیٹے سرمد جاوید کی وفات پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے قبل ازیں سینئرچائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عنائیت اللہ خان طاہر کے گھر جاکر ان کے سسر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔