سپیکرآزادکشمیرقانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں عوامی مسائل سنے اور کہا کہ میرے دروازے بلا تفریق سب کیلئے کھلے ہیں۔
سپیکرچوہدری انوارالحق نے عوامی شکایات پر فوری توجہ دیتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات و حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف دیاجائے۔ حلقہ بھر میں جہاں جہاں عوام کو مسائل ہیں انکی فوری داد رسی کی جائے۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوارالحق نے سائلین سے کہاکہ انکے دورازے بلاتفریق سب کے لئے کھلے ہیں,میرٹ پراجتماعی نوعیت کے کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔